شہر میں 10 ریڈیا لوجی لیابس کے قیام کا اعلان: ہریش راؤ

ریاستی وزیر صحت وطبابت وفینانس ٹی ہریش راؤ نے شہر حیدرآباد کے عوام کو ایک خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ڈیاگنوسٹکس اور بستی دواخانوں میں 10، ریڈیا لوجی لیابس قائم کئے جائیں گے اور یہ لیابس 11مئی سے کارکرد ہوجائیں گے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت وطبابت وفینانس ٹی ہریش راؤ نے شہر حیدرآباد کے عوام کو ایک خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ڈیاگنوسٹکس اور بستی دواخانوں میں 10، ریڈیا لوجی لیابس قائم کئے جائیں گے اور یہ لیابس 11مئی سے کارکرد ہوجائیں گے۔

ان ریڈیو لوجی لیابس میں الٹراساونڈ ٹسٹس، 2ڈی ایکو، ایکس رے، اور میموگرافی ٹسٹ بلا معاوضہ کئے جائیں گے۔ اگرچیکہ شہر میں 12ریڈیو لوجی لیابس کے قیام کا منصوبہ تھا مگر 10لیابس کے قیام کا عمل تکمیل کو پہنچا ہے۔ مابقی2لیابس 15 دنوں کے اندر قائم کئے جائیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ ڈیاگنوسٹکس اور بستی دوخانوں میں معیار ی طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ ملک کی کسی دوسری ریاست میں اس طرح کی سہولت کی مثال نہیں ملتی۔ کوٹھی میٹرنیٹی ہاسپٹل کے نئے بلاک میں آئی سی یو، لیبر روم، اور اضافی بیڈس کی سہولتوں کا افتتاح کرتے ہوئے ہریش راؤ نے آج کہا کہ ای این ٹی ہاسپٹل کوٹھی میں 2کروڑ روپے کے مصارف سے سی ٹی اسکیان سنٹر قائم کیا گیا ہے اور 35کروڑ روپے کے مصارف سے مارڈرن بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

اس بلڈنگ میں 110 بستر، 9آپریشن تھیٹرس رہیں گے۔ علاوہ ازیں ای این ٹی ہاسپٹل میں عصری سہولتیں دستیاب رہیں گی۔ گورنمنٹ چیسٹ ہاسپٹل میں بھی2.15کروڑ روپے کے مصارف سے سی ٹی اسکیان کا افتتاح عمل میں لایا گیا ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ شہر کے 18 کے منجملہ 3سرکاری دواخانوں میں 12مئی سے تجرباتی اساس پرکھانے کی مفت سربراہی اسکیم شروع کی جائے گی۔

دواخانوں میں مریضوں کو کھانا سربراہ کیا جاتا ہے تاہم تیمار داروں کو دواخانہ کے باہر کھانا فراہم کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ ریاست کے دور دراز علاقوں کے مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو کھانا مفت فراہم کرنے کا پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ بنایا گا ہے۔مریضوں اور ان کے تیمار داروں کی سہولت کیلئے شیلٹرس ہوم بھی تعمیر کئے جائیں گے۔

صفائی پر اولین ترجیح دی جائے گی۔ا نہوں نے ہر ایک بیڈ پر صفائی کے اخراجات کو ماہانہ5 ہزار سے بڑھا کر7500 روپے کردیا گیا۔ صفائی کاموں پر حکومت 150سے 200کروڑ روپے برداشت کررہی ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی صفائی پر بھر پور توجہ دی جائے گی۔ غذا کے فنڈس کو بھی دگنا کردیا گیا۔

وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ شہر کے چاروں سمت چار سوپر اسپیشیا لیٹی ہاسپٹلس تعمیر کئے جائیں گے یہ چار ہاسپٹلس، دونوں شہر کے عوا م اور مریضوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ راؤ نے کہا کہ محکمہ صحت، میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے بہت جلد اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران عارضی طور پر خدمات انجام دے چکے ملازمین کو تقررات میں ویٹج نشانات دئیے جائیں گے۔ اس موقع پر وزرا ء محمد محمود علی اور ٹی سرینواس یادو اور دیگر موجود تھے۔

تبصرہ کریں

Back to top button