شینا بورا قتل کیس: اندرانی مکرجی 6 سال بعد جیل سے رہا

اس سوال پر کہ آیا اپنی قید و بند کے لیے وہ کسی کو موردِ الزام ٹھہرانا چاہتی ہے، اندرانی نے کہا کہ میں نے ان تمام افراد کو معاف کردیا ہے جنہوں نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے۔ بس اتنا ہی کافی ہے۔

ممبئی: سابق میڈیا اگزیکٹیو اندرانی مکرجی کو آج ممبئی کی بائیکلہ خواتین جیل سے رہا کردیا گیا۔ اپنی لڑکی شینا بورا کے قتل کے الزام میں گرفتار کیے جانے کے زائد از 6 سال بعد اس کی رہائی عمل میں آئی ہے۔

مسرت سے سرشار 50 سالہ اندرانی مکرجی نے نامہ نگاروں کو بتایا ”بے حد خوش ہوں“۔ اس نے جیسے ہی جیل سے باہر قدم رکھا اس کی شکل و صورت میں تبدیلی پر سب کی توجہ مرکوز ہوگئی۔

عدالت میں حاضری کے موقع پر جو سفید بال دیکھے گئے تھے اب وہ غائب ہوگئے تھے اور اس نے اپنے بالوں کو سیاہ خضاب سے رنگ لیاتھا اور ہونٹوں پر مسکراہٹ تھی۔

اندرانی نے کہا کہ میں نے جیل میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ میں گھر جارہی ہوں۔ میرے کوئی منصوبے نہیں ہیں، صرف گھر جانا چاہتی ہوں۔

اس سوال پر کہ آیا اپنی قید و بند کے لیے وہ کسی کو موردِ الزام ٹھہرانا چاہتی ہے، اندرانی نے کہا کہ میں نے ان تمام افراد کو معاف کردیا ہے جنہوں نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے۔ بس اتنا ہی کافی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button