دہلی

کینڈا، ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہم ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔ اس سلسلہ میں کینڈا‘ہندوستان کے ساتھ تعمیری رول ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

اوٹاوا: وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہم ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔ اس سلسلہ میں کینڈا‘ہندوستان کے ساتھ تعمیری رول ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ خبریں
کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اپلیکیشن سے متعلق اہم فیصلہ
دہشت گردی سے نمٹنے ورکنگ گروپ قائم ہوگا
کینڈا میں مقیم ببرخالصہ کارکن دہشت گرد قرار
پنون کیس، امریکہ کے الزامات پر ہندوستان کا سخت ردعمل
کینیڈا میں ایک ہفتہ کے دوران یہودیوں کے اسکول پر فائرنگ کا تیسرا واقعہ

اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم جسٹن نے الزام عائد کیا ہے کہ ہندوستان نے 40 سے زائد کینڈا کے سفارتکاروں کو ملک سے روانہ ہونے کیلئے مجبورکیا جوکہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

نئی دہلی کی جانب سے سفارتی تحفظ ختم کردینے کی دھمکی دئیے جانے کے بعد 40سے زائد کینڈا کے سفارتکار ملک سے روانہ ہوگئے۔ ہندوستان اور کینڈا کے درمیان تعلقات میں اس وقت سے دوری پیدا ہونی شروع ہوئی جبکہ علٰحدہ خالصتان کے حامی ہردیپ سنگھ نجار کا 18جون قتل کردیاگیا۔

یہ واردات برٹش کولمبیا میں پیش آئی۔ ہندوستان نے ہردیپ سنگھ کو 2020ء میں ایک دہشت گرد قراردیاتھا۔ قتل کی واردات کے بعد ٹروڈو نے الزام عائد کیا ہے کہ نجار کے قتل میں ہندوستانی ایجنٹس ملوث ہیں جبکہ ہندوستان نے ٹروڈو کے الزامات کو یہ کہتے ہوئے مستردکردیاکہ یہ غیردرست اور سیاسی محرکات پر مبنی ہے۔

وزیراعظم کینڈا نے کہا کہ ان کی حکومت ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتررکھناچاہتی ہے۔الزامات کے بعد پیدا شدہ کشیدگی کو دورکرنے کی خواہاں ہے۔

اس سلسلہ میں درپیش غلط فہمیوں اور الزامات کو دورکیاجاناچاہئیے‘ تاہم انہوں نے اپنے الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینڈا کے شہری کو قتل کرنے میں حکومت ہند کے ایجنٹس ملوث رہے ہیں۔

ہم نے ہندوستان سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں حقائق کو پیش نظررکھتے ہوئے اشتراک وتعاون کریں۔ اس سنگین معاملہ پر کینڈا ہندوستان کے ساتھ تعمیری نقطہ نظرسے کام کرناچاہتا ہے۔

انہوں نے اس طرح کے ریمارکس اس وقت کئے جبکہ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے جمعہ کو نئی دہلی میں ہندوستان پر زوردیاہے کہ وہ کینڈا کی جانب سے نجار کے قتل کی تحقیقات میں اشتراک وتعاون کریں۔