شین وارن، بالی ووڈ میں کام کرنا چاہتے تھے

گزشتہ روز انتقال کرجانے والے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں انکشاف کیا تھاکہ انہیں بالی ووڈ کی پیشکش کا انتظار ہے۔


گزشتہ روز انتقال کرجانے والے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں انکشاف کیا تھاکہ انہیں بالی ووڈ کی پیشکش کا انتظار ہے۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے سال 2015 میں انکشاف کیا تھاکہ انہیں بالی ووڈ کی پیشکش کا انتظار ہے۔ 2015 میں افواہیں تھیں کہ شین وارن جو اس وقت تک کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے تھے، ایک بالی ووڈ فلم میں کام کرنے والے تھے۔

ہندوستان میں ان کی مقبولیت اور بالی ووڈ کے کچھ ستاروں سے قربت کے پیش نظر، یہ غیرمعمولی نہیں تھا اور شین وارن نے اس خبر کی تصدیق کردی تھی۔

رپورٹس کے مطابق سابق اسٹار لیگ اسپنر شین وارن نے کچھ سال بعد انکشاف کیا تھاکہ ایک ہندوستانی پروڈکشن کمپنی ان کی بائیوپک بنانے کیلئے بات چیت کررہی ہے۔

تاہم، بعد میں کورونا وائرس کی وجہ سے اسے روک دیاگیا۔ شین وارن نے انٹرویو کے دوران مزید بتایا تھاکہ مجھے امید ہے کہ سال کے آخر تک یا اگلے سال کے شروع میں اس فلم پر کام کریں گے اور دیکھیں گے کہ کیا ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھاکہ وہ فلم میں لیونارڈو ڈی کیپریو یا بریڈ پٹ کو پیش کرنا چاہتے تھے۔

تبصرہ کریں

Back to top button