شین وارن کا دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ اسپنر شین وارن 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ فاکس اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایاجا رہاہے۔

سڈنی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ اسپنر شین وارن 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ فاکس اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایاجا رہاہے۔

اطلاعات کے مطابق دنیا کے بہترین اسپنرز میں سے ایک آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں دواخانہ منتقل کیاگیا۔

تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ سابق آسٹریلوی اسپنر نے 1992 سے 2007 کے درمیان 145 ٹسٹ اور 194 ونڈے میاچس کھیلے۔ فاکس نیوز کے مطابق وارن تھائی لینڈ کے کوہ ساموئی میں تھے۔

وارن کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ ’شین اپنے ولا میں تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑا۔ طبی عملے کی بہترین کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہیں جاسکا۔وارن-

جنہیں وزڈن کے پانچ صدی کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک کے طورپر منتخب کیا گیاتھا، نے اپنے کیریر کا اختتام ونڈے میں 293 اور ٹسٹ میں 708 وکٹیں لے کر کیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button