شیوسینا کے 16 باغی ایم ایل ایز کو نوٹس

جروال نے جمعہ کو قانونی رائے لینے کے بعد باغی ایم ایل اے کو نوٹس بھیجی ۔ دوسری طرف شیوسینا کے باغی اراکین اسمبلی کے لیڈر ایکناتھ شندے نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے۔

ممبئی: مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال نے ہفتہ کو شیوسینا کے 16 باغی ممبران اسمبلی کو نوٹس بھیجا۔ مسٹر جروال نے جمعہ کو قانونی رائے لینے کے بعد باغی ایم ایل اے کو نوٹس بھیجے۔ دوسری طرف شیوسینا کے باغی اراکین اسمبلی کے لیڈر ایکناتھ شندے نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے۔

 اس نوٹس پر شیو سینا کی قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں بات چیت ہو سکتی ہے۔ بی جے پی کیمپ میں بھی اس پر بات ہو رہی ہے۔ اس دوران شیو سینا کے کارکنوں نے تھانے کے الہاس نگر میں شندے کے بیٹے شری کانت شندے کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔

یہ بھی پڑھیں

تبصرہ کریں

Back to top button