شیولنگ کی پوجا کی درخواست فاسٹ ٹریک کورٹ منتقل

درخواست میں گیان واپی کامپلکس میں جس شیولنگ کے پائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے اس کی پوجا کی اجازت مانگی گئی ہے۔

وارانسی: ضلع عدالت نے چہارشنبہ کے دن ایک درخواست فاسٹ ٹریک کورٹ کو 30 مئی کو سماعت کے لئے منتقل کردی۔

اس درخواست میں گیان واپی کامپلکس میں جس شیولنگ کے پائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے اس کی پوجا کی اجازت مانگی گئی ہے۔

ضلع عدالت کے جج اے کے وشویش نے مقدمہ کی فاسٹ ٹریک کورٹ کو منتقلی کا حکم دیا۔ سرکاری وکیل رانا سنجیو سنگھ نے یہ بات بتائی۔

درخواست وشواویدک سناتن سنگھ کی طرف سے داخل ہوئی ہے۔ سنگھ کے صدر جتیندر سنگھ کی بیوی کرن سنگھ کی طرف سے منگل کو داخل درخواست میں کامپلکس میں مسلمانوں کا داخلہ ممنوع قراردینے کی بھی گزارش کی گئی۔

تبصرہ کریں

Back to top button