سوشیل میڈیا

ویڈیو: برقع پوش خاتون کو بینک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، سوشیل میڈیا یوزرس برہم

5 منٹ سے زیادہ طویل اس ویڈیو میں جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، مسلم خاتون کو جئے پور میں کینرا بینک کی ایک برانچ میں داخل ہونے کی اجازت کے لئے سیکوریٹی گارڈ سے درخواست کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جئے پور: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے مطابق راجستھان کے جئے پور میں ایک برقع پوش مسلم خاتون کو بینک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
برقعہ پہن کر سرقہ کرنے والا ملزم گرفتار
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)

اس کی وجہ یہ تھی کہ بینک کے رہنما خطوط (گائیڈ لائنس) کے مطابق بینک کے احاطہ میں برقع کی اجازت نہیں تھی، ویڈیو میں بینک کے ایک گارڈ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

5 منٹ سے زیادہ طویل اس ویڈیو میں جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، مسلم خاتون کو جئے پور میں کینرا بینک کی ایک برانچ میں داخل ہونے کی اجازت کے لئے سیکوریٹی گارڈ سے درخواست کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم، گارڈ اسے یہ کہہ کر روکتا ہے کہ برقع کی اجازت نہیں ہے۔ یہاں تک کہ وہ اس سے بینک کے احاطے میں داخل ہونے کے لیے اپنا برقع اتارنے کے لئے کہتا ہے۔

مزید برآں، جیسا کہ یہ خاتون، مسلسل گارڈ سے کہتی ہے کہ وہ اسے گائیڈ لائنس (ہدایات) دکھائے جس میں کہا گیا ہے کہ برقع کے ساتھ داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، گارڈ جواب دیتا ہے کہ اگر اس کا سینئر کہے گا تو وہ اسے اندر داخل ہونے کی اجازت دے گا۔

جب یہ برقع پوش خاتون گارڈ کے واپس آنے کا انتظار کر رہی تھی تو کچھ لوگوں کو بینک کے احاطے میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے بعد ایک آدمی اسے برانچ مینیجر کے دفتر لے جاتا ہے جہاں اسے برقع کے خلاف رہنما اصولوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

مینیجر پھر کہتا ہے کہ برقع کی وجہ سے نہیں بلکہ انہیں لنچ ٹائم کے باعث بینک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ منیجر، خاتون سے بینک کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ بند کرنے کو کہہ رہا ہے۔ بعد میں بینک کی دو دیگر خواتین ملازمین کو مداخلت کرتے ہوئے اور خاتون سے معافی مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کو اب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے، بہت سے صارفین بینک کے عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایک ایکس (ٹویٹر) یوزر نے لکھا بینک عملے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جانی چاہیے۔

ایک اور نے کہا، ہر مسلمان کو کینرا بینک میں اپنا بینک اکاؤنٹ بند کردینا چاہیے۔ اگر ہم نے اپنی طاقت کا مظاہرہ نہیں کیا تو وہ ہمارا فائدہ اٹھاتے رہیں گے اور ہماری تذلیل کرتے رہیں گے۔