ضلع ملگ میں شیر کوہلاک کرنے پر 5قبائلی گرفتار

شیرکی کھال اور اس کے ناخن کوفروخت کرنے کے لئے چند افراد کے چھتیس گڑھ جانے کی اطلاعات کے بعد یہ کارڈن اینڈسرچ آپریشن شروع کیاگیا۔

حیدرآباد: ضلع ملگ کے فاریسٹ حکام نے 5 افراد کو گرفتارکرلیاہے ان پرتاڑوائی کے جنگلات میں ایک شیرکوہلاک کرنے کا الزام ہے۔

فاریسٹ کے ضلع حکام نے لنگالہ موضع سے گتی کویا قبائل کے 5افراد کوگرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضہ سے پھندا‘چاقو اور کلہاڑی کے علاوہ شیر کی مابقی نعش کوبھی برآمدکرلیا۔

فاریسٹ رینج آفیسر لنگالہ کواہم اطلاع ملنے کے بعد ان پانچوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔ڈی ایف او تاڑوائی شیواستیش سنگھ‘فاریسٹ رینج آفیسرس شریشا‘گوتم ریڈی‘ ستیش اور اسٹاف نے منگل اورچہارشنبہ کی شب کا رڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔

مقامی پنچایت سے انکوائری کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ گتی کویا کے 5 افراد نے شیر کو ہلاک کیاہے جن 5قبائلیوں کو گرفتار کیاگیاہے ان کی شناخت ایم رامو‘مچاکی اندھا‘مداکم ستیش‘کواسی ایڈوما اورمچاکی راجکمارکی حیثیت کی گئی ہے۔

یہ تمام چنتالہ کٹہ پورکے رہنے والے ہیں۔ملزمین شیرکی نعش کوٹھکانے لگانے‘کھال اور چربی نکالنے کے واقعات میں ملوث بتائے گئے ہیں۔ان کے خلاف کیس درج کرلیاگیا ہے۔

ڈی ایف اونے بتایا کہ ان 5قبائلیوں نے جال بچھاکر شیرکو ہلاک کیاہے اگرچیکہ دوہفتہ قبل اس جانور کوہلاک کیاگیاتھا مگر اتوار کوملزمین کے قبضہ سے کھال‘ناخن اور دوسری چیزوں کو برآمدکرلیاگیا۔

شیرکی کھال اور اس کے ناخن کوفروخت کرنے کے لئے چند افراد کے چھتیس گڑھ جانے کی اطلاعات کے بعد یہ کارڈن اینڈسرچ آپریشن شروع کیاگیا۔ ڈی ایف او نے بتایا کہ 5ملزمین کے قبضہ سے شیر کو ہلاک کرنے میں استعمال کردہ پھندا کو برآمد کرلیا ہے۔اس کے علاوہ ان ملزمین کے قبضہ سے شیر کی کھال، اس کے ناخن اور دیگر چیزوں کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button