ضلع کلواکرتی میں سڑک حادثہ، ایک خاندان کے4 افراد جاں بحق

ضلع ناگرکرنول میں ہفتہ کے روز پیش آئے سڑک حادثہ میں 4افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایاکہ ڈرائیور کے قابوسے باہرہونے کے بعد ایک کارالٹ گئی۔

حیدرآباد: ضلع ناگرکرنول میں ہفتہ کے روز پیش آئے سڑک حادثہ میں 4افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایاکہ ڈرائیور کے قابوسے باہرہونے کے بعد ایک کارالٹ گئی۔یہ حادثہ چارہ کنڈا منڈل کے موضع ترکالاپلی میں پیش آیا۔

اس کار میں سفرکرنے والے ایک خاندان کے 4 افراد برسرِ موقع ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس فوری مقام حادثہ پہنچی اور زخمی کو حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔

پوسٹ مارٹم کے لئے نعشوں کو کلواکرتی کے ایریاہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔ اس حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت 55 سالہ غوث خان، 55 سالہ صادق، 45 سالہ فرحانہ اور 24 سالہ روشن کی حیثیت سے کی گئی۔

یہ چاروں ضلع سوریہ پیٹ کے نیرڈچرلہ کے متوطن بتائے گئے ہیں۔ ضلع کڑپہ کی درگاہ پر حاضری کے بعد یہ افراد اپنے مقام پر واپس ہورہے تھے۔ اور حادثہ کا شکار ہوگئے۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا۔

Back to top button