طوفان، ٹاملناڈو سے نہیں ٹکرائے گا

جنوب مغربی خلیج ِ بنگال کے اوپر ہوا کا جو دباؤ بنا ہے امکان ہے کہ وہ دھیرے دھیرے 21 مارچ تک شدت اختیار کرلے گا اور طوفان بن جائے گا۔

چینائی: جنوب مغربی خلیج ِ بنگال کے اوپر ہوا کا جو دباؤ بنا ہے امکان ہے کہ وہ دھیرے دھیرے 21 مارچ تک شدت اختیار کرلے گا اور طوفان بن جائے گا۔

امکان ہے کہ وہ شمال۔ شمال مشرقی سمت بڑھے گا اور 22 مارچ کے آس پاس بنگلہ دیش۔ میانمار ساحل پہنچ جائے گا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔

یہ طوفان ٹاملناڈو سے نہیں ٹکرائے گا لیکن ٹاملناڈو میں دن کا درجہ حرارت کافی بڑھ جائے گا۔ مشرق سے آنے والی ہواؤں میں تاخیر کی وجہ سے راتوں میں حدت بڑھ جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ چینائی میں اعظم ترین درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس اور ٹاملناڈو کے اندرونی اضلاع میں 40 ڈگری سیلسیس ہوسکتا ہے۔

مارچ کے مہینہ میں خلیج ِ بنگال میں صرف 6 سائیکلون بنے ہیں۔ ایروڑ‘ مدورائی‘ سیلم اورکوئمبتورمیں دن کا درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button