حیدرآباد

چیف منسٹر سے عوامی وعدے پورا کرنے بنڈی سنجے کا مطالبہ

کے سی آر کی ذمہ داری ہے کہ وہ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے انہیں پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ 9مارچ کو ریاستی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے اس اجلاس میں عوام کے مسائل حل کرنے کے اقدامات پر غور کرنا چاہئے۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے نے چیف منسٹر کے سی آر سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ بنڈی سنجے نے کے چندر شیکھر راو کو اس سلسلہ میں ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس اقتدار کے صرف چند ماہ رہ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
نقدرقومات، شراب اور دیگر اشیاء کی ضبطی میں تلنگانہ سرفہرست
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
قائد اپوزیشن کے سی آر کا دورہ اضلاع، خاتون کے بیٹے کی شادی کیلئے5لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان

کے سی آر کی ذمہ داری ہے کہ وہ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے انہیں پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ 9مارچ کو ریاستی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے اس اجلاس میں عوام کے مسائل حل کرنے کے اقدامات پر غور کرنا چاہئے۔

 حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کرے گی۔ تو تلنگانہ کے عوام، حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس دور حکومت میں سرکاری ملازمین کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں نظر ثانی کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ حکومت کو یکم جولائی سے تنخواہوں میں اضافہ پر توجہ دینا چاہئے۔