عادل آباد میں درجہ حرارت42.3ڈگری درج

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پربارش ہوئی۔اعظم ترین درجہ حرارت42.3ڈگری سلسیس ضلع عادل آباد میں درج کیاگیا۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران بعض اضلاع کے چند مقامات پر ہلکی تا طوفانی ہوائیں 30تا40کلومیٹر کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ اسی عرصہ کے دوران ہلکی تااوسط یا پھرگرج وچمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پربارش ہوئی۔اعظم ترین درجہ حرارت42.3ڈگری سلسیس ضلع عادل آباد میں درج کیاگیا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button