عازمین حج کی ٹرانسپورٹیشن، ادارے میں سعودی خواتین تعینات

مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو فراہم کی جانے والی بس سروس میں اس سال خواتین بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو فراہم کی جانے والی بس سروس میں اس سال خواتین بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ادارہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے 40 سعودی خواتین کو بس سروس کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی ہے۔

سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میں حجاج کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والے ادارے کے ڈائریکٹر یاسرکردی کا کہنا ہے کہ عازمین کی آمد ورفت کو منظم رکھنے کے لیے بس سروسز کی جانب سے بہترین انتظامات کیے جاتے ہیں۔

ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہرعازم حج کو ان کے مقررہ ہوٹل میں پہنچایا جائے جس کے لیے بس میں سوار ہرعازم حج کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے۔

بس اسٹینڈز پر حجاج کی ا?مد ورفت کے حوالے سے مکمل معلومات قبل از وقت پہنچ جاتی ہیں تاکہ دفتر میں موجود اہلکار بسوں کی ا?مد سے قبل ہی ان کے روٹس متعین کریں اور حجاج کو انتظار نہ کرنا پڑے۔

تبصرہ کریں

Back to top button