عالمی عدالت انصاف روسی جارحیت رکوائے: ولادیمیرزیلسنکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کو اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’روس کی جانب سے جارحیت کو درست قرار دینے کے عمل پر جوابدہ ہونا ہو گا۔

کیف :یوکرین نے دا ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف سے شکایت کی ہے کہ وہ روس کے یوکرین پر حملے کو رکوائے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کو اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’روس کی جانب سے جارحیت کو درست قرار دینے کے عمل پر جوابدہ ہونا ہو گا۔

ہم روس کی عسکری سرگرمی کو اسی وقت روکنے کا فوری حکم صادر کرنے کی درخواست کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں روس کے اس اقدام کا اگلے ہی ہفتے سے ٹرائل شروع کیا جائے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جمعرات کو روس کے یوکرین پرحملے کے بعد تین لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد یوکرین سے فرار ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین(یو این ایچ سی آر) نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’اس وقت یوکرین سے فرار ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 68 ہزار ہے لیکن اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے اعداد شمار جاری کیے جائیں گے۔‘یوکرین سے نکلنے والوں کی بہت بڑی تعداد پولینڈ پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
ذریعہ
منصف ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button