عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں آگ کی طرح بھڑک اُٹھیں

امریکی اور یوروپی منڈیوں میں مندی کا رجحان رہا ، شنگھائی اور ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینجز میں بھی 1 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ۔ واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی موجودہ قیمتیں 2011 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

ویانا: یوکرین پر روس کے حملہ کے اثرات عالمی معیشت پر پڑنا شروع ہوگئے ہیں اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آگ بھڑکتی جارہی ہے۔ برینٹ خام تیل دوران ٹریڈنگ 111 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 5 فیصد اضافے کے بعد 109 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہو گئی ہے۔ امریکی اور یوروپی منڈیوں میں مندی کا رجحان رہا ، شنگھائی اور ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینجز میں بھی 1 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ۔ واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی موجودہ قیمتیں 2011 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button