سوشیل میڈیا

گوگل میاپ کے 3 نئے فیچرز متعارف

دیکھا جاتا ہے کہ عام طور پر صارفین لائیو اپ ڈیٹ کےلیے میپ میں لوکیشن ڈال کر سفر شروع کرتے ہیں اور سفر کے ساتھ ساتھ میپ ان کو یہ بتاتا جاتا ہے کہ کس موڑ پر مڑنا ہے یا کونسا راستہ اختیار کرنا ہے۔

واشنگٹن: چاہے آپ کسی شہر کے رہائشی ہوں، یا کسی شہر میں اجنبی مہمان بن کر جائیں، گوگل آپ کو ہر جگہ پہنچنے کا آسان ترین راستہ بتاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
یو ٹیوب اور گوگل کو ہائی کورٹ کی نوٹس
اے آئی بی اے کا گوگل کے خلاف مودی کو مکتوب
ریشبھ پنت کو جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا امکان
گوگل، ببل ٹی کی مقبولیت کا جشن منا رہا ہے
گوگل پر 1337.76 کروڑ روپئے کا جرمانہ

گوگل میپ کی سروس اپڈیٹ ہونے والی ہے جس کے ذریعے اس سروس کی افادیت کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ کمپنی 3 اہم فیچرز کا اضافہ کرنے والی ہے جس میں پہلا فیچر گلینس ایبل ڈائریکشنز کا ہے، یہ فیچر اس سروس کے استعمال میں سب سے بڑی تبدیلی قرار دی جارہی ہے۔

دیکھا جاتا ہے کہ عام طور پر صارفین لائیو اپ ڈیٹ کےلیے میپ میں لوکیشن ڈال کر سفر شروع کرتے ہیں اور سفر کے ساتھ ساتھ میپ ان کو یہ بتاتا جاتا ہے کہ کس موڑ پر مڑنا ہے یا کونسا راستہ اختیار کرنا ہے۔

اس فیچر کے بعد یہ سب معلومات بطور پری ویو دیکھی جا سکیں گی، اگر صارف کسی بتائے گئے رستے سے ہٹ کر چلنے لگے تو نقشے کی جانب سے دوسرا رستہ تجویز کردیا جائے گا۔اس کے علاوہ فیچر کے ساتھ فون کا لاک کھولے بغیر بھی اپ ڈیٹ دیکھی جاسکیں گی۔

اس فیچر کے علاوہ گوگل ڈیسک ٹاپ کے لیے ری سینٹس نام کا فیچر بھی متعارف کروائے گا، یہ فیچر میپ پر تلاش کی گئی جگہوں کو خود بخود ایک جگہ اکٹھا کر دے گا۔ اس کے اندر ٹولز کی مدد سے صارف اپنی منزلوں کے لیے مرضی کا راستہ بنا سکیں گے اور جگہوں کا انتخاب دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

متعارف کروایا جانے والا تیسرا اور آخری فیچر ایمرسیو ویو کا ہوگا، آئی او ایس اور اینڈرائڈ میپ کے لیے گوگل کی مصنوعی ذہانت سے چلنے والا یہ فیچر تصاویر کو ملا کر دنیا کا ہمہ پہلو نظارہ تشکیل دے گا۔