عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں عصری مشینوں کا ہریش راؤ نے افتتاح کیا

ہریش راؤ نے کہا کہ میڈیکل ڈائیاگنوسٹک کے علاوہ آنے والے مہینوں میں عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں نئے وینٹی لیٹرس کے ساتھ مزید 50 آئی سی یو بستروں کا ا ضافہ کیا جائے گا۔

حیدرآباد: وزیر صحت و خاندانی بہبود و فینانس ٹی ہریش راؤ نے آج عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں عصری کیتھ لیاب اور سی ٹی اسکیان مشین کا افتتاح کیا۔ عصری اور اعلیٰ سطحی تشخیصی آلات فراہم کرنے کے منصوبہ کے ایک حصہ کے طور پر حکومت نے عادل آباد، ورنگل، کھمم اور گاندھی ہاسپٹل میں غریب مریضوں کے لیے مزید 4 کیتھ لیابس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ خصوصی کیتھ لیابس سرکاری ہاسپٹلس میں مریضوں کے لیے ایک تحفہ ثابت ہوں گے، جنہیں اب این جی او گرام، این جی او پلاسٹی حتیٰ کہ پیس میکرس لگانے کے لیے مفت معائنوں تک رسائی حاصل ہوگی، جو عام طور پر خانگی ہاسپٹلس میں بے حد مہنگے ہوا کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں پہلے سے دو سی ٹی اسکیان مشینیں موجود ہیں اور اب تیسری کا افتتاح کیا گیا ہے۔ میڈیکل ڈائیاگنوسٹک کے علاوہ آنے والے مہینوں میں عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں نئے وینٹی لیٹرس کے ساتھ مزید 50 آئی سی یو بستروں کا ا ضافہ کیا جائے گا۔ مردہ خانہ کی ایک نئی عمارت پانچ کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔

 میڈیکل انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے کے بعد محکمہئ صحت کے حکام نیشنل اکریڈیشن بورڈ فار ہاسپٹلس اینڈ ہیلتھ کیئر پروائیڈرس (این اے بی ایچ) سے سرٹیفکیٹ کے لیے رجوع ہوں گے۔ حکومت آروگیہ شری اور آیوشمان بھارت ہیلتھ اسکیمس کے تحت مزید نگہداشت صحت خدمات فراہم کرنے اور صفائی کو بہتر بنانے پر کافی توجہ مرکوز کررہی ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button