عثمانیہ یونیورسٹی میں بی سی طلبہ کیلئے ہارورڈ یونیورسٹی کی کلاسس کا منصوبہ

بیرون ملک کے معروف تعلیمی ادارہ ہارورڈ یونیورسٹی کی ٹیم عثمانیہ یونیورسٹی کے اقامتی اداروں کے بی سی طلبہ کیلئے تربیتی کلاسس کا اہتمام کرے گی۔

حیدرآباد: بیرون ملک کے معروف تعلیمی ادارہ ہارورڈ یونیورسٹی کی ٹیم عثمانیہ یونیورسٹی کے اقامتی اداروں کے بی سی طلبہ کیلئے تربیتی کلاسس کا اہتمام کرے گی۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈؤ میونک ماؤ، عثمانیہ یونیورسٹی کے پروفیسر ملیشم اور پرنسپل سکریٹری محکمہ بی سی ویلفیر بی وینکٹیشم نے آج یہ تجویز پیش کی۔

انہوں نے کہاکہ پہلے باصلاحیت 100 طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا اور ان کیلئے 10 روزہ کلاسس کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ یہ طلبہ ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ پاسکیں۔

بیشتر طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول اور اعلیٰ کیرئر بنانے کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ بی وینکٹیشم نے بتایا کہ اس مسئلہ پر حکومت کے فیصلہ سے بہت جلد ہارورڈ یونیورسٹی کو واقف کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ، بی سی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے ڈومینونک ماؤ کو ”سیلفی آف سیکسس“ کتاب بھی عطا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہارورڈ یونیورسٹی آئندہ سال جنوری سے عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں بی سی طلبہ کے لئے کلاسس کا اہتمام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کلاسس، مستقبل میں صدفیصد اسکالرشپس کے حصول، مالی مشکلات پر قابو پانے اور بیرونی ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے درکار تربیت کیلئے سود مند ثابت ہوں گی۔

تبصرہ کریں

Back to top button