عثمانیہ یونیورسٹی میں راہول گاندھی کو جلسہ کی اجازت نہیں

کانگریس سے ملحقہ این ایس یو آئی تنظیم نے،آرٹس کالج کے طلبہ کے ساتھ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے تبادلہ خیال کے سیشن کی اجازت دینے سے انکار کے بعد احتجاج کیا۔

حیدرآباد: کیمپس میں کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی کی وائس چانسلرعثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے اجازت دینے سے انکار کے بعد یونیورسٹی میں سیکوریٹی میں اضافہ کردیاگیا۔

کانگریس سے ملحقہ این ایس یو آئی تنظیم نے،آرٹس کالج کے طلبہ کے ساتھ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے تبادلہ خیال کے سیشن کی اجازت دینے سے انکار کے بعد احتجاج کیا۔

پولیس نے پہلے ہی 18طلبہ لیڈروں کو گرفتارکرلیا اورمزیددو کی گرفتاری اویوہاسٹل سے عمل میں لائی گئی جہاں وہ راہول گاندھی کوعثمانیہ یونیورسٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر احتجاج کررہے تھے۔

قبل ازیں آج دن میں تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے این ایس یوآئی کارکنوں کی گرفتاری پر ریاستی حکومت پر نکتہ چینی کی۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ راہل گاندھی کے جلسہ کی اجازت نہ دیئے جانے پر سوال اٹھانے والے این ایس یوآئی سربراہ اور دیگر کو گرفتارکیاگیا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button