عثمانیہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ 27 مشہور زبانوں میں ہوگی دستیاب

ایک ہی کلک میں اب 27 زبانوں میں یونیورسٹی سے متعلق معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔ فی الحال یونیورسٹی کی ویب سائٹ میں صرف انگریزی میں ہی معلومات دستیاب کروائی گئی ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی مشہور عثمانیہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ میں مختلف معلومات اب 27 زبانوں میں دستیاب کروائی جائیں گی۔

اس یونیورسٹی میں مختلف ریاستوں سمیت مختلف ممالک کے طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر رویندرکی تجویز کے مطابق یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ ڈائرکٹر پروفیسر نوین کمار نے کہا کہ اس ویب سائٹ کو تبدیل کیاجارہا ہے۔

ایک ہی کلک میں اب 27 زبانوں میں یونیورسٹی سے متعلق معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔ فی الحال یونیورسٹی کی ویب سائٹ میں صرف انگریزی میں ہی معلومات دستیاب کروائی گئی ہیں۔

یونیورسٹی کے انفراسٹرکچرڈپارٹمنٹ کی آئی ٹی ٹیم نے نیافیچرتیار کیا ہے تاکہ 27مختلف زبانوں میں یونیورسٹی کی ویب سائٹ کی معلومات دستیاب کروائی جاسکیں۔

اس سہولت سے دنیا بھر کی بیشترزبانوں میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ 90ممالک سے اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے طلبہ کی بڑی تعداد آتی ہے۔ اس سہولت سے ان کو یونیورسٹی کے کورسس اور دیگرمعلومات کو سمجھنے میں کافی مدد ملے گی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button