عراقی وزیراعظم‘سعودی عرب کے بعد ایران جائیں گے

سعودی عرب اورایران خطہ میں دو بڑے حریف ممالک ہیں۔ اپریل 2021ء میں سفارتی تعلقات کو بحال کرنے راست بات چیت کے بعد سے دونوں کے تعلقات میں سدھار دکھائی دے رہا ہے۔

بغداد: عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سعودی عرب کے بعد آئندہ چند دن میں ایران کا سرکاری دورہ کرنے والے ہیں۔ ایک سرکاری نیوزایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ عراق کی سرکاری نیوزایجنسی آئی این اے(عراق نیوزایجنسی) نے حوالہ کے ذرائع سے کہا کہ دونوں ممالک کے دوروں میں وزیراعظم ایران اور سعودی عرب کے درمیان راست چوکھٹے میں جوبات چیت ہوئی تھی ان ہی حدود میں بات چیت کریں گے۔

 یہ بات چیت بغداد میں ہوئی تھی۔ مصطفیٰ الکاظمی نے اپنے دوروں میں مختلف امور بشمول ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات پر تبادلہئ خیال کریں گے۔

16جون کو عراقی وزیرخارجہ فواد حسین نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان سے فون پر بات چیت میں کہاتھا کہ عراق بغداد میں سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی راست بات چیت کرانے کیلئے تیار ہے تاکہ تعلقات معمول پر آئیں۔

 علاقائی کشیدگی کم کرنے کیلئے اور تعلقات کوبہتربنانے کیلئے بغداد گذشتہ برس ایران اور سعودی عرب کے درمیان 4ادوار کی بات چیت کراچکا ہے۔ اس نے جاریہ سال اپریل میں پانچویں دور کی میزبانی کی تھی۔

 سعودی عرب اورایران خطہ میں دو بڑے حریف ممالک ہیں۔ اپریل 2021ء میں سفارتی تعلقات کو بحال کرنے راست بات چیت کے بعد سے دونوں کے تعلقات میں سدھار دکھائی دے رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button