عرب امارات میں نئے ویزا قواعد

متحدہ عرب امارات نے گولڈن ریسیڈنس قواعد کو آسان کردیا ہے جس کے نتیجہ میں مزید نوکریاں نکلیں گی۔ ملک میں تارکین وطن کے لئے امکنہ (ہاؤزنگ) کی مانگ بڑھے گی۔

نئی دہلی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے آسان ویزا قواعد اور ریسیڈنس اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے باصلاحیت افراد کو راغب کرنا اور امارات کی معیشت کو مسابقت کے ذریعہ بڑھاوا دینا ہے۔ اس نے گولڈن ریسیڈنس قواعد کو آسان کردیا ہے جس کے نتیجہ میں مزید نوکریاں نکلیں گی۔ ملک میں تارکین وطن کے لئے امکنہ (ہاؤزنگ) کی مانگ بڑھے گی۔ اس کے علاوہ تمام انٹری ویزا اب سنگل اور ملٹیپل انٹری وزیٹرس کے لئے دستیاب ہوں گے۔

 تاریخ اجرائی سے 60 دن کے لئے کارکرد یہ ویزا مزید 60 دن کے لئے رینیو کئے جاسکیں گے۔ دینوب گروپ کے بانی و صدرنشین رضوان ساجن نے کہا کہ نئے ویزا قواعد اور ریسیڈنس اسکیم خوش آئند ہیں۔ اس سے عرب امارات کی معیشت کو زبردست فائدہ ہوگا۔ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

تبصرہ کریں

Back to top button