عمران خان نے جنرل باجوہ کو برطرف کرنے کی کوشش کی تھی: عامر لیاقت حسین

عامر لیاقت نے دعویٰ کیا کہ وہ کئی راز جانتے ہیں اور انہوں نے اگر انہیں بیان کردیا تو بھونچال آجائے گا۔ عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا کہ دھمکی آمیز خط میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

کراچی: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ناراض قائد عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ کو برطرف کرنے کی کوشش کی اور وہ اس کے گواہ ہیں۔ دی نیوز نے یہ اطلاع دی۔ سوشیل میڈیا پر وائرل ویڈیو میسیج میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس معاملہ میں ان سے بات چیت کی تھی۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ چیف آف آرمی اسٹاف(سی او اے ایس) قمر جاوید باجوہ کو ہٹانے جارہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کئی راز جانتے ہیں اور انہوں نے اگر انہیں بیان کردیا تو بھونچال آجائے گا۔ عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا کہ دھمکی آمیز خط میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان جس مکتوب کا دعویٰ کررہے ہیں وہ اسد قیصر نے لکھا ہے اور شاہ محمود قریشی بھی اس میں ملوث ہیں۔

 انہوں نے پاکستانی صدر عارف علوی کو بھی خبردار کیا کہ وہ صدارت سے بے بنیاد ہدایتیں جاری کرنے سے باز رہیں۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نام نہاد دھمکی آمیز خط کے پیچھے اصل کردار سابق پاکستانی سفیر برائے امریکہ اسد مجید کا ہے جن کا وزیراعظم عمران خان کے عوام کی ہمدردی حاصل کرنے سازشی ڈرامہ سے ایک دن قبل بلجیم تبادلہ کردیا گیا۔

 نام نہاد خط وزارت خارجہ نے لکھا تھا۔ پاکستانی سفیر برائے امریکہ اسد مجید کا اچانک برسلز تبادلہ کردیا گیا۔ مریم نواز نے سوال کیا کہ یہ مکتوب اگر اس میں کچھ سچائی ہے تو پھر سپریم کورٹ اور قوم کے سامنے کیوں نہیں رکھا گیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button