عمران خان کے خلاف بیرونی سازش کی تحقیقات کا حکم

پاکستان کے وزیر قانون فواد چودھری نے ایک کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک ِ عدم اعتماد کے پس پردہ بیرونی سازش کی تحقیقات کرے۔

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر قانون فواد چودھری نے ایک کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک ِ عدم اعتماد کے پس پردہ بیرونی سازش کی تحقیقات کرے۔

سماء ٹی وی نے یہ اطلاع دی۔ فواد چودھری کو جو وزیر اطلاعات و نشریات ہیں‘ جمعہ کے دن وزارت ِ قانون کا زائد چارج دیا گیا۔ کمیشن‘ حکومت ِ پاکستان کو بے دخل کرنے بیرونی مداخلت کی تحقیقات کرے گا اور اپنی رپورٹ دے گا۔

فواد چودھری نے کراچی‘ اسلام آباد اور لاہور میں کم ازکم 12 اہم قانونی عہدیداروں کے تبادلوں کا بھی حکم دیا۔

یو این آئی کے بموجب پاکستان کی سپریم کورٹ میں آج داخل درخواست میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کارروائی کی معطلی کی گزارش کی گئی۔

اخبار ڈان کے بموجب درخواست گزار نعیم الحسن نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ دشمن ممالک کی ایماء پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے قانوناً منتخبہ وفاقی حکومت کو بے دخل کرنے کی سازش کی ہے۔ وزیراعظم نے ملک کے حالات معمول پر لانے کئی اقدامات کئے ہیں جبکہ اپوزیشن ملک میں انتہاپسندی کو بڑھاوا دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (فضل) افغان جنگ سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی جماعت ہے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خاندان کی پاکستان مسلم لیگ نواز بھاری کرپشن میں ملوث رہی ہے۔ 3 اپریل کو پاکستانی پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہونے والی ہے جو عمران خان حکومت کے مقدر کا فیصلہ کردے گی۔

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button