عمران خان کے پاس اب کوئی کارڈ موجود نہیں:مریم نواز

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دعوی ہے کہ ان کے پاس ٹرمپ کارڈ ہے جس کے ذریعہ وہ ان کو عہدہ سے ہٹانے کے لیے اپوزیشن کے اقدام کو شکست دے سکتے ہیں۔

لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دعوی ہے کہ ان کے پاس ٹرمپ کارڈ ہے جس کے ذریعہ وہ ان کو عہدہ سے ہٹانے کے لیے اپوزیشن کے اقدام کو شکست دے سکتے ہیں۔

دریں اثنا پی ایم ایل این (ن) کی نائب مریم نواز نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کسی قدر عزت نفس کااظہار کریں اور حکومت پر فائض رہنے کے لیے مہلت حاصل کرنے کے بجائے مستعفی ہوجائیں۔

لاہور کے ماڈل ٹاون میں پارٹی کے سکریٹریٹ میں ورکرس کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آج عمران خان عوام سے نہیں بلکہ کسی اور سے تائید حاصل کرنے کے لیے چلارہے ہیں اور درخواست کررہے ہیں کہ کوئی آگے بڑھے اور ان کی حکومت کے تحفظ میں مدد دے۔

لیکن مریم نے بتایا کہ انہیں عمران خان سے کہناہے کہ اب ان کو بچانے کے لیے کوئی بھی نہیں آئے گا۔ وہ ہر شخص سے این آر او حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ وہ اپنے پارٹی کارکنوں اور حلیفوں سے رجوع ہورہے ہیں جن سے کبھی بات کرنے کی زحمت بھی نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

انہوں نے وزیراعظم سے کہاکہ ٹرمپ کارڈ کی موجودگی کے بارے میں عوام کو دھوکہ دینے سے باز رہیں۔ عمران خان کے پاس اب کوئی کارڈ نہیں ہے اس کے بجائے ان کے حکومت کے دن گنتی رہ گئے ہیں اور نوشتہ دیوار ہے۔

انہوں نے خود اپنے پارٹی کے ارکان کو دھمکیاں دینے پر عمران خان سرزنش کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اقتدار پر ہیں تاہم دو درجن سے MNAs نے ان کا ساتھ چھوڑ دیاہے۔

اس کے برخلاف نواز شریف اپوزیشن میں ہے لیکن بدترین پی ٹی آئی حکومت کی بدترین سیاسی انتقام کے باوجود بھی انہیں پارٹی کے کسی بھی قانون ساز نہیں چھوڑا ہے۔ ڈان نیوز رپورٹ میں یہ بات بتائی۔پی ایم ایل این قائد نے بتایا کہ عوام چنندہ وزیراعظم تائید نہیں کریں گے لیکن وہ اپوزیشن کے جھنڈہ تلے سڑکوں پرپہنچ جائیں گے۔

تبصرہ کریں

Back to top button