عمران ملک اور ارش دیپ ٹیم انڈیا میں شامل

جاریہ برس آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے پیش نظر سلکٹرس نے سیئنر کھلاڑیوں کو آرام دیتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیاہے۔

نئی دہلی: قومی سلیکٹروں نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کپتان روہت شرما کے بشمول ویراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ جیسے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیاہے۔ کے ایل راہول اس ٹیم کی کمان سنبھالیں گے جس میں ہاردک پانڈیا اور دنیش کارتک کی واپسی ہوئی ہے۔

 آئی پی ایل میں اپنی رفتار سے سب کی توجہ حاصل کرنے والے جموں وکشمیر کے فاسٹ بولر عمران ملک اور ارش دیپ سنگھ اس ٹیم کے نئے چہرے ہیں۔ رشبھ پنت کو ٹی 20 ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیاہے۔ ہاردک پانڈیا کو چوٹ سے ٹھیک ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 اس کے ساتھ ہی دنیش کارتک کو بھی آئی پی ایل میں دھماکہ خیز بلے بازی کے بعد ٹیم میں واپس بلایا گیاہے۔ پنجاب کنگز کیلئے برسوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آرہے ارشدیپ سنگھ اور آئی پی ایل 2022 میں اپنی تیز رفتاری سے سب کی توجہ مبذول کرانے والے عمران ملک کو پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔

لکھنو سوپر جوائنٹس کی نمائندگی کرنے والے آویش خان بھی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ بڑودہ کے آل روانڈر دیپک ہوڈا بھی ٹیم افریقہ کے خلاف سیریز کا حصہ ہوں گے۔ نوجوان لیگ اسپنر روی بشنوئی اور آل روانڈر وینکٹیش ایئر پر بھی سلکٹرس نے اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم میں جگہ دی۔

 جاریہ برس آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے پیش نظر سلکٹرس نے سیئنر کھلاڑیوں کو آرام دیتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیاہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میاچس کی سیریز کیلئے اسکواڈ اس طرح ہے۔

 کے ایل راہل (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن، دیپک ہڈا، شریاس ایئر، رشبھ پنت (نائب کپتان/وکٹ کیپر)، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، وینکٹیش ایئر، یجویندر چہل، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، اویش خان، ارشدیپ سنگھ‘ عمران ملک۔

تبصرہ کریں

Back to top button