عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کیلئے نئے ضوابط کا اعلان

وزارت نے کہا ہے کہ ’جو لوگ عمرہ ویزے پر سعودی عرب آرہے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ سفر سے 48 گھنٹہ پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروائیں‘۔

ریاض: وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئی ہدایت جاری کی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا اور اس کی متعدد نئی قسموں کے انسداد کے لیے عمرہ پر آنے والوں کے لیے نئے ضابطے کا اعلان کیا جا رہا ہے‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’جو لوگ عمرہ ویزے پر سعودی عرب آرہے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ سفر سے 48 گھنٹہ پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروائیں‘۔

’یہ شرط سعودی عرب میں داخلے کے لیے ضروری ہے خواہ آنے والے مسافر نے کورونا ویکسین کی خوراکیں مکمل کیوں نہ کر رکھی ہوں‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’اس ہدایت پر بروز چہارشنبہ 9 فروری رات ایک بجے سے عمل ہوگا‘۔

ذریعہ
منصف ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button