حیدرآباد

حسین ساگر میں چھلانگ لگا کرخاتون نے خودکشی کرلی

مقامی افراد جنہوں نے اس کو دیکھاپولیس کو 100نمبرڈائل کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی۔پولیس کی ایک ٹیم بعد ازاں وہاں پہنچی اور اس کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیاتاہم ڈاکٹرس نے اس کامعائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔

حیدرآباد:ایک 30سالہ خاتون نے چہارشنبہ کی صبح شہرحیدرآباد کے حسین ساگر میں کودکرخودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق اس خاتون کی شناخت شیلجہ کے طورپر کی گئی ہے جو حسین ساگر کے این ٹی آرگارڈن کی طرف پہنچی اور اچانک جھیل میں کود گئی۔

مقامی افراد جنہوں نے اس کو دیکھاپولیس کو 100نمبرڈائل کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی۔پولیس کی ایک ٹیم بعد ازاں وہاں پہنچی اور اس کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیاتاہم ڈاکٹرس نے اس کامعائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور اس کے ارکان خاندان کو تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔