کھیل

ویمنس ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل،نکہت زرین کا حیدرآباد آمد پر شانداراستقبال

حیدرآباد: نئی دہلی میں منعقدہ ویمنس ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی نکہت زرین کی قومی دارالحکومت نئی دہلی سے ریاستی دارالحکومت حیدرآباد واپسی پر شمس آبادایرپورٹ پر ان کا شانداراستقبال کیاگیا۔

حیدرآباد: نئی دہلی میں منعقدہ ویمنس ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی نکہت زرین کی قومی دارالحکومت نئی دہلی سے ریاستی دارالحکومت حیدرآباد واپسی پر شمس آبادایرپورٹ پر ان کا شانداراستقبال کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رن سے شکست دی
نکہت زرین کیلئے 2 کروڑ روپئے دینے چیف منسٹر کا اعلان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

کھلی جیپ میں وزیر اسپورٹس سرینواس گوڑاور دیگر کے ساتھ ان کو لے جایاگیا۔

وزیرموصوف نے ان کو تہنیت اورمبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر سرینواس گوڑنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی دخترنے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے تعاون سے عالمی سطح پر شناخت بنائی ہے اور دنیا بھر میں ہندوستان کا نام اونچا کیا ہے۔تلنگانہ کو ریاست کا درجہ ملنے کے بعدکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

وزیراعلی کھیل کی بہتر پالیسی تیار کررہے ہیں اور اکیڈیمیز کا قیام عمل میں لارہے ہیں۔ عالمی سطح پر اپنی شناخت بنانے والی نکہت زرین کواکیڈیمی کے قیام کے لئے تعاون حکومت کی جانب سے کیاجائے گاکیونکہ عالمی سطح پر باکسنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے کئی باکسرس کو تیار کرنے کی طاقت نکہت میں ہے۔

اسی لئے وزیراعلی نے ان کے لئے ڈی ایس پی کی ملازمت کا اعلان کیا ہے۔

تلنگانہ ریاست میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جس کی نظیر ملک کی کسی بھی ریاست میں نہیں ملتی۔ ایسے کھلاڑیوں کو نظرمیں رکھتے ہوئے جلد ہی بہتر اسپورٹس پالیسی بنائی جائے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں نکہت زرین اولمپک میں میڈل حاصل کریں گی۔قبل ازیں نظام آباد ضلع میں بھی نکہت زرین کی حوصلہ افزائی اس وقت کی رکن پارلیمنٹ نظام آباد کویتا نے کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے ہر بچہ کیلئے نکہت زرین مثال ہے۔نکہت نے ان کا استقبال کرنے کیلئے آنے والے سرینواس گوڑ اوردیگر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انہیں کافی خوشی ہورہی ہے۔

انہوں نے ہمیشہ تعاون کرنے پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو، رکن قانون ساز کونسل کویتا سے اظہار تشکر کیا۔

ان کے تعاون کی وجہ سے ہی وہ دوسری مرتبہ ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرپائی ہیں۔ہندوستان اورتلنگانہ کیلئے کامیابی پر وہ کافی خوش ہیں۔

اگر اسی طرح کا تعاون تمام کا رہا تو وہ اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل حاصل کریں گی۔

ملک میں مقامی عوام کی موجودگی میں بہتر مظاہرہ کرنا ان کے لئے کافی خصوصی رہا ہے۔ پوسٹر گرل کے طورپر اپنے ملک کے لئے گولڈ میڈل حاصل کرپائی ہیں۔اس پر وہ کافی خوش ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی