عید الفطر، گورنر کی مسلمانوں کو مبارکباد

گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے ریاست کے مسلمانوں کو عید الفطر کی پر خلوص مبارکباد دی۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے ریاست کے مسلمانوں کو عید الفطر کی پر خلوص مبارکباد دی۔

انہوں نے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیام میں کہا کہ رمضان، خیرات، بھائی چارہ، ہمدردی، محبت اور امن کے جذبہ کی علامت ہے۔

میری خواہش ہے کہ ماہ مقدس رمضان دنیا بھر میں خوشحالی، صحت اور امن کی سوغات لائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان، زندگی کے مقصد کی یاد دہانی کراتا ہے۔

ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ہمیں تمام انسانوں کے وقار، زندگی کا تقدس اور تمام مذاہب کے احترام کا عہد کرنا چاہئے۔

تبصرہ کریں

Back to top button