غازی پور سرحد کا 15 دسمبر تک مکمل تخلیہ: ٹکیت

راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت نے متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کردیا ہے اور دیگر مسائل کو حل کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

غازی آباد: بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے قائد راکیش ٹکیت نے کہا کہ کسان 15 دسمبر تک دہلی کی سرحد پر اپنے احتجاج کے مقام کا مکمل طور پر تخلیہ کردیں گے۔

کسانوں کا پہلا گروپ آج اترپردیش سے اترکھنڈ کیلئے روانہ ہوا۔ اسی دوران کسانوں نے یہاں مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے زرعی قوانین کی تنسیخ کا جشن منایا۔

بی کے یو کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت نے متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کردیا ہے اور دیگر مسائل کو حل کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غازی پور سرحد کا ایک بڑا حصہ اتوار کے روز خالی کردیا جائے گا جبکہ 15 دسمبر تک مکمل تخلیہ عمل میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام کسانوں کو وداع کرنے کے بعد اپنے گھر جائیں گے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button