غربت میں اضافہ کیلئے بی جے پی اور کانگریس ذمہ دار: ہریش راؤ

ہریش راؤ نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی نے دلت طبقہ کو ووٹ بینک کے طورپر استعمال کیا۔انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی اورکانگریس زیرقیادت ملک کی کسی بھی ریاست میں تلنگانہ کی طرح کی اسکیمات نہیں ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے ملک میں غربت میں اضافہ کے لیے کانگریس اور بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے ضلع کے حسن محمد پلی علاقہ میں دلت بندھو اسکیم کے 56استفادہ کنندگان میں دھان کی کٹوائی میں استعمال ہونے والے آلات، ٹریکٹرس،زرعی سامان کی تقسیم کی۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ روزانہ ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیاجارہا ہے جس کے لئے زعفرانی جماعت ذمہ دار ہے۔انہوں نے گھریلوپکوان گیس کی قیمتوں میں کمی کی ضرورت ہے۔اس پر غریبوں کو مزیدسبسیڈی دی جائے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی نے دلت طبقہ کو ووٹ بینک کے طورپر استعمال کیا۔انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی اورکانگریس زیرقیادت ملک کی کسی بھی ریاست میں تلنگانہ کی طرح کی اسکیمات نہیں ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button