غیر یقینی وقت میں ہندوستان ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر: بورس جانسن

وزیر اعظم جانسن 21 اپریل کو احمد آباد سے اپنے ہندوستان کا دورہ شروع کریں گے، جہاں وہ سرکردہ تاجروں سے ملاقات کریں گے اور اہم صنعتوں میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے۔

لندن/نئی دہلی: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کیف میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے چند دن بعد’ایک بڑی اقتصادی طاقت اور اس غیر یقینی وقت میں برطانیہ کے ایک انتہائی قابل قدر اسٹریٹجک پارٹنر” کے ساتھ تعلقات کی تجدید کی ہے اور اسے بہتر بنانے کے لیے ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں۔

ایک بیان میں برطانوی وزیر اعظم کے دفتر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ نے کہا: "وزیر اعظم جانسن اس ہفتے ہندوستان کا دورہ کریں گے تاکہ عالمی اقتصادی چیلنجوں اور خطرات کے پیش نظر ایک کلیدی شراکت دار جمہوریت کے ساتھ امن اور خوشحالی کے لیے ہماری دیرینہ شراکت داری کو مزید گہرا کیا جاسکے۔ ‘‘۔

وزیر اعظم جانسن 21 اپریل کو احمد آباد سے اپنے ہندوستان کا دورہ شروع کریں گے، جہاں وہ سرکردہ تاجروں سے ملاقات کریں گے اور اہم صنعتوں میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی برطانوی وزیر اعظم ہندوستان کی پانچویں بڑی ریاست گجرات کا دورہ کریں گے اور جو آدھے سے زیادہ برطانوی ہندوستانیوں کا گھر ہے۔

وہ اس دورے میں اس سال شروع ہونے والے آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات میں پیش رفت کو آگے بڑھائیں گے۔ ہندوستان کے ساتھ ایک معاہدہ 2035 تک ہماری کل تجارت کو 28 بلین پاؤنڈ سالانہ تک بڑھا سکتا ہے، جس سے پورے برطانیہ میں3 پاؤنڈبلین تک کی آمدنی ہو سکتی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button