فلسطینی علاقہ سے فائرنگ‘ ایک اسرائیلی زخمی

وائی نیٹ نیوز سائیٹ نے نامعلوم ذرائع سے موصولہ رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورس(آئی ڈی ایف)کا تاثر ہے کہ غزہ کا بندوق بردار اسرائیل کے خلاف حماس کے بیانات سے متاثر ہوا ہوگا۔

غزہ: فوجی ذرائع نے بتایا کہ فلطینی علاقہ سے ایک نشانہ باز کی اسرائیلی پر فائرنگ عمل میں آئی‘ جبکہ زرعی ورکرس کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس مقام سے دور رہیں۔ اس واقعہ میں تین فلسطینی جوابی حملوں میں زخمی ہوئے۔

جمعرات کی صبح کو غزہ سرحد کے قریب معمول کے مطابق زرعی سرگرمیاں جاری رہیں۔

اسرائیلی دفاعی فورسس نے غزہ پٹی سے فائرنگ کے بعد جاری کردہ انتباہ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے جبکہ فائرنگ کے اس واقعہ میں ایک دن قبل اسرائیلی شہری زخمی ہوا تھا۔

فائرنگ کے فوری بعد فوج نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ پٹی کے قریب کے علاقہ سے دور رہیں۔

وائی نیٹ نیوز سائیٹ نے نامعلوم ذرائع سے موصولہ رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورس(آئی ڈی ایف)کا تاثر ہے کہ غزہ کا بندوق بردار اسرائیل کے خلاف حماس کے بیانات سے متاثر ہوا ہوگا۔

ذریعہ
منصف ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button