فلم ’’دی کشمیر فائلز‘‘ کی نمائش ، راجستھان کے کوٹہ میں دفعہ 144 نافذ

احکام میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ غیرضروری اور پریشان کن حقائق پوسٹ کرنا اور انہیں گشت کرانا ممنوع ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر تعزیراتِ ہند کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔

جئے پور ۔ راجستھان کے ضلع کوٹہ میں آج سے لے کر 21 اپریل تک ضابطۂ فوجداری کی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔

آنے والے تہواروں اور فلم ’’دی کشمیر فائلز‘‘ کی نمائش کے پیش نظر نظم و ضبط کی برقراری کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔

کوٹہ کے کلکٹر راج کمار سنگھ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا کہ ضلع میں 22 مارچ کی نصف شب سے 21 اپریل کی صبح 6 بجے تک دفعہ 144 نافذ رہے گی ۔ اس عرصہ کے دوران ہجوم کا جمع ہونا ، احتجاجوں ، اجتماعات اور روڈ مارچ پر پابندی عائد رہے گی ۔

ان احکام کا سرکاری پروگراموں پر اطلاق نہیں ہوگا ۔ احکام میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ غیرضروری اور پریشان کن حقائق پوسٹ کرنا اور انہیں گشت کرانا ممنوع ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر تعزیراتِ ہند کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button