تلنگانہ

کانگریس اقتدار کے 100 دنوں میں 180 کسانوں کی خود کشی

بی آر ایس رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے کہاکہ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد گذشتہ 100 یوم کے دوران ریاست میں تقریباً 180 کسانوں نے خود کشی کرلی ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے کہاکہ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد گذشتہ 100 یوم کے دوران ریاست میں تقریباً 180 کسانوں نے خود کشی کرلی ہے۔ مناسب برقی کی عدم فراہمی اور کاشت کے لیے پانی نہ ملنا خود کشی کے وجوہات میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
حکومت ایل آر ایس پر مفت عمل آوری کویقینی بنانے: کے ٹی آر
آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15ہزار روپے الاونس دینے کا مطالبہ
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس

ٹی ہریش راؤ نے آج تلنگانہ بھون میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تقریباً20لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی کی سربراہی مناسب طور پر نہیں کی جارہی ہے۔ ریاستی حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کو معیاری برقی سربراہ نہ کئے جانے سے موٹریں جل رہی ہیں۔

حکومت کی جانب سے کب برقی سربراہ کی جائے گی‘ کسانوں کو نہیں معلوم ہورہاہے۔ بی آر ایس کے 10 سال دور اقتدار کے دوران اس طرح کے حالات کبھی پیدا نہیں ہوئے تھے۔ ریاست کے کسان مسائل سے دوچار ہیں۔

حکومت ان کے مشکلات کا حل تلاش کرنے پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کسانوں کے قرض معاف کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیاگیا۔ بینک کا عملہ کسانوں کو قرض ادا کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں انہوں نے حکومت کو انتباہ دیا کہ اگر حکومت کسانوں کا 2 لاکھ روپئے قرض معاف نہیں کرے گی تو وہ لاکھوں کسانوں کے ساتھ سکریٹریٹ کا گھیراؤ کریں گے۔

انہوں نے کانگریس قیادت سے جاننا چاہا کہ وہ پارلیمنٹ انتخابات میں کس منہ سے ووٹ مانگیں گے؟ کیا وہ اعتراف کریں گے کہ انہوں نے بانڈ پیپرزکو گواہ بن کر کسانوں کو دھوکہ دیا ہے.؟ کیا آپ اعتراف کریں گے کہ ہم نے 20 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو خشک ہونے کے لیے چھوڑدیا ہے؟ دس سالوں میں اس کی نظیر نہیں ملتی؟ کیا کانگریس قائدین ان دیہاتوں میں ووٹ مانگنے آئیں گے جہاں پانی اور بجلی کا انتظام ٹھیک نہیں ہے.؟

انہوں نے حکومت کو وعدے کے مطابق کسانوں کا قرض معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا اگر کانگریس اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتی ہے تو کانگریس کو کسانوں سے پارلیمانی انتخابات میں ووٹ مانگنے کا حق نہیں ہے. ہم اس موقع پر کسانوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں بی آر ایس کسانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا اگر آپ کو حکام کی طرف سے ہراساں کیا جاتا ہے تو آپ اسے ہماری توجہ میں لائے ہیں، ہم آپ کی مدد کریں گے۔

بی آر ایس پارٹی قرض معافی کے لیے کانگریس حکومت کے خلاف لڑتی رہی ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ حالیہ دنوں کی غیر موسمی بارش کی وجہ سے ریاست میں 20 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصل کو نقصان پہنچا ہے اس کے علاوہ مناسب مقدار میں پانی اور بجلی کی عدم فرہمی سے فصلیں سوکھ گئی ہیں۔ اس موقع پر ایم ایل اے پی راجیشور ریڈی ایم ایل سی مدھوسدن چاری اور دیگر موجود تھے۔