فلم دی کشمیر فائلس سب کو دیکھنی چاہئے: امیت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ عوام کو فلم ”دی کشمیر فائلس“ دیکھنی چاہئے تاکہ انہیں پتہ چل سکے کے کانگریس کے دور حکومت میں وادی کشمیر کس طرح مظالم اور دہشت کی گرفت میں تھی۔

احمدآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ عوام کو فلم ”دی کشمیر فائلس“ دیکھنی چاہئے تاکہ انہیں پتہ چل سکے کے کانگریس کے دور حکومت میں وادی کشمیر کس طرح مظالم اور دہشت کی گرفت میں تھی۔

سینئر بی جے پی قائد یہاں احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ فلم نہیں دیکھی انہیں یہ فلم دیکھنی چاہئے۔

جب آپ نے نریندربھائی (نریندرمودی) کو دوسری مرتبہ وزیراعظم بنایا تو انہوں نے 5 اگست 2019 کو دستور کی دفعہ 370 کو منسوخ کردیا۔

جیسے ہی نریندربھائی نے ایسا کرنے کا فیصلہ کیا ملک بھر کے عوام یہ سمجھ گئے کہ اگر نریندربھائی جیسا مضبوط قوت ارادی کا قائد ملک کی قیادت کررہا ہے تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فلم دی کشمیر فائلس کشمیری پنڈتوں کی اپنی آبائی ریاست سے اجمتاعی نقل مکانی پر مبنی ہے۔ جب پاکستان کے حمایت یافتہ انتہا پسندوں نے 1990 کے دہے کے اوائل میں اس برادری کو نشانہ بنایا تھا۔

تبصرہ کریں

Back to top button