فیروزآباد میں ہندو لڑکی سے نکاح پر مسلم نوجوان گرفتار

یوپی کے اس شہر میں ایک شخص کو ایک کالج طالبہ کا مذہب تبدیل کرانے اور اس سے نکاح کرلینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

فیروزآباد: یوپی کے اس شہر میں ایک شخص کو ایک کالج طالبہ کا مذہب تبدیل کرانے اور اس سے نکاح کرلینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ عارف کو بی کام کی طالبہ کے کالج سے ”اغوا“ اور اس کے بعد نکاح پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے بموجب لڑکی کے باپ نے کالج سے گھر واپس نہ لوٹنے پر بیٹی کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی تھی۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (سٹی) مکیش چندرمشرا نے بتایا کہ لڑکی 25 اپریل کو اپنے بھائی کے ساتھ کالج گئی تھی جہاں سے عارف اسے اپنے ساتھ بھگالے گیا۔

چہارشنبہ کو ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی اور جمعہ کے دن لڑکی کو برآمد کرلیا گیا۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے لڑکی کا دھرم پریورتن کرایا اور اس سے نکاح کیا۔ عارف کے خلاف اترپردیش انسدادِ غیرقانونی تبدیلی مذہب قانون کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button