آندھراپردیش

سری سیلم مندر کے علاقہ میں ڈرون ، سیکوریٹی عہدیدار چوکس

اس بات کا پتہ چلا کہ بعض افراد شادی کی تقریب کے دوران اس ڈرون کا استعمال حکام کی اجازت کے بغیر کررہے تھے۔ڈرون اڑانے والے افراد نے کہاکہ وہ ڈرون اڑانے کے لئے پولیس کی اجازت کے بارے میں لاعلم تھے

حیدرآباد: آندھراپردیش کی سری سیلم مندر کے علاقہ میں ایک ڈرون کے نظرآنے کے بعد سیکوریٹی عہدیدارچوکس ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سیکوریٹی کے عہدیداروں نے سری سیلم مندر کے قریب اس ڈرون کو دیکھااور اس ڈرون کے نیچے آنے تک اس کا تعاقب کیا۔

عہدیداروں نے بعد ازاں نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ بعض افراد اس ڈرون کو اڑارہے ہیں۔اس ڈرون کوضبط کرلیاگیا۔اس بات کا پتہ چلا کہ بعض افراد شادی کی تقریب کے دوران اس ڈرون کا استعمال حکام کی اجازت کے بغیر کررہے تھے۔ڈرون اڑانے والے افراد نے کہاکہ وہ ڈرون اڑانے کے لئے پولیس کی اجازت کے بارے میں لاعلم تھے۔