آندھراپردیش

وویکا نندا ریڈی قتل کیس، ایم پی کڑپہ اور ان کے والد سے تیسرے روز بھی پوچھ تاچھ

سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اے پی کے وزیر سابق وائی ایس وویکا نندا ریڈی قتل کیس میں مسلسل تیسرے دن بھی کڑپہ کے ایم پی اویناش ریڈی، ان کے والد وائی ایس بھاسکر ریڈی اور اس کے ایک حامی اودے کمار ریڈی سے پوچھ تاچھ کی۔

حیدرآباد: سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اے پی کے وزیر سابق وائی ایس وویکا نندا ریڈی قتل کیس میں مسلسل تیسرے دن بھی کڑپہ کے ایم پی اویناش ریڈی، ان کے والد وائی ایس بھاسکر ریڈی اور اس کے ایک حامی اودے کمار ریڈی سے پوچھ تاچھ کی۔

اویناش ریڈی، آج سی بی آئی عہدیداروں کے سامنے پیش ہوئے جبکہ ان کے والد اور اودے کمار سے جو سی بی آئی کی تحویل میں ہیں،مسلسل تیسرے دن بھی پوچھ تاچھ کی گئی۔

ان دونوں کو چنچل گوڑہ جیل سے سی بی آئی دفتر لایا گیا۔ عدالت نے ان دونوں کو 6یوم تک سی بی آئی کی تحویل میں دے دیا تھا۔

سی بی آئی عہدیدار، قتل کے اسباب وعلل کے بارے میں سوالات کررہے ہیں۔ وہ یہ جاننے کی بھی کوشش کررہے ہیں کہ اُس دن کونسی تقریب تھی جس دن ریڈی کو قتل کیا گیا اور وہ اُس دن ریڈی کے نقل وحرکت کے بارے میں بھی جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

اویناش ریڈی، آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن کے کزن ہیں، ہائی کورٹ نے اویناش ریڈی کو25/ اپریل تک سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔