لارڈز کرکٹ گراونڈ پر پہلی مرتبہ دعوت افطار

دعوت افطار میں مغرب کی اذان دی گئی جسے تقریب میں موجود غیرمسلم مہمانوں اور کرکٹرز نے بھی عقیدت اور احترام سے سنا۔ افطاری میں مہمانوں کی تواضع روایتی مشرقی کھانوں سے کی گئی۔

لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مسلمان کمیونٹی کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے طورپر لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے ’لانگ ہال‘ میں پہلی بار دعوت افطار کا اہتمام کیا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ کے ہال میں مسلمان کمیونٹی کے افراد کیلئے دعوت افطار دی جس میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایان مورگن، سابق کرکٹرز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

 دعوت افطار میں مغرب کی اذان دی گئی جسے تقریب میں موجود غیرمسلم مہمانوں اور کرکٹرز نے بھی عقیدت اور احترام سے سنا۔ افطاری میں مہمانوں کی تواضع روایتی مشرقی کھانوں سے کی گئی۔ دعوت افطار میں شرکت کرنے والوں نے مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اقدام اور جذبہ سگالی کو سراہا۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ٹوئٹ میں لارڈز میں افطار کی میزبانی پر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی ٹوئٹر پر پیغام میں مسلمانوں کیمونٹی کیلئے افطار پارٹی کو انگلش کرکٹ بورڈ کا بڑا اقدام قرار دیتے ہوئے سراہا۔

ذریعہ
اے ایف پی

تبصرہ کریں

Back to top button