لتا منگیشکر کی یاد میں راجیہ سبھا اجلاس ایک گھنٹہ ملتوی

10بجے اجلاس شروع ہوتے ہی صدرنشین وینکیا نائیڈو نے لتا منگیشکر کے گذرجانے پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ لتاجی مخیر شخصیت بھی تھیں۔

نئی دہلی: لتا منگیشکر کی یاد میں راجیہ سبھا کی کاروائی پیر کے دن ایک گھنٹہ ملتوی رہی۔

10بجے اجلاس شروع ہوتے ہی صدرنشین وینکیا نائیڈو نے لتا منگیشکر کے گذرجانے پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ لتاجی مخیر شخصیت بھی تھیں۔

ان کی قائم کردہ لتا منگیشکر میڈیکل فاؤنڈیشن ضرورت مندمریضوں کی ضروریات بلالحاظ ذات، نسل ومذہب پوری کرتی ہے۔

وہ دسمبر1999 تا نومبر 2005 رکن راجیہ سبھا بھی رہیں۔پی ٹی آئی کے بموجب لتا منگیشکر کو خراج عقیدت ادا کرنے کے بعد لوک سبھا اجلاس 5بجے تک ملتوی ہوگیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button