یوروپ

لندن میں موافق خالصتانی احتجاجی مظاہرہ

ریالی میں ہندوستانی ہائی کمشنر وکرم دورائے اور برمنگھم میں ہندوستان کے قونصل جنرل کی تصاویر کے ساتھ تشدد بھڑکانے والے پوسٹرس کا استعمال کیا گیا۔ نسبتاً معمولی تعداد میں مظاہرین اکٹھا ہوئے۔

لندن: لندن میں ہفتہ کے دن احتجاجیوں کا ایک چھوٹا گروپ موافق خالصتانی‘ گروپس کی جانب سے ہندو ستانی ہائی کمیشن کے باہر معلنہ احتجاج کے لیے اکٹھا ہوا۔

ریالی میں ہندوستانی ہائی کمشنر وکرم دورائے اور برمنگھم میں ہندوستان کے قونصل جنرل کی تصاویر کے ساتھ تشدد بھڑکانے والے پوسٹرس کا استعمال کیا گیا۔ نسبتاً معمولی تعداد میں مظاہرین اکٹھا ہوئے۔

احتجاج کے دوران پولیس کی قابل لحاظ موجود تھی یہ‘مظاہرہ توقع سے قبل ختم ہوگیا۔

میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان نے احتجا ج سے قبل کہا تھا کہ ایک مناسب پولیسنگ کے منصوبہ پر عمل کیاجائے گا۔

جاریہ ہفتہ کے اوائل میں حکومت برطانیہ نے اعلان کیاتھا کہ ہندوستان کے خلاف راست حملہ ناقابل قبول ہے۔