شمالی بھارت

عتیق احمدکے برادرنسبتی یوپی کے محکمہ صحت سے معطل

عہدیداروں کے مطابق انہوں نے عتیق احمدکے لڑکے اسداوردیگردونشانہ بازوں کوجنہوں نے24 فروری کوامیش پال کا قتل کیاتھا، اپنے گھرمیں پناہ دی اوربھاگنے میں مدد کی۔ عہدیداروں نے یہ بھی انکشاف کیاکہ امیش پال کے قتل کی سازش رچنے اخلاق کے مکان پر کئی میٹنگس منعقدکی گئیں۔

لکھنو: جرائم پیشہ سے سیاستداں بنے مہلوک عتیق احمد کے برادرنسبتی اخلاق احمد کومنگل کے روزاترپردیش کے محکمہ صحت سے معطل کردیاگیاہے۔ اخلاق پر الزام ہے کہ انہوں نے میرٹھ میں اپنے مکان میں حملہ آورگڈومسلم کوتقریباً18 گھنٹوں تک پناہ دی تھی۔

متعلقہ خبریں
نیپال سے ٹماٹر کی اسمگلنگ 4 کسٹمس عہدیدار معطل
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام
بچے کے ساتھ بدفعلی
طالبہ کو ہراساں کرنے پر مسلم ٹیچر کو حراست میں لے لیا گیا

 اخلاق سرکاری ڈاکٹرکی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اخلاق کو2۔ اپریل کومیرٹھ کے نوچندی علاقہ سے گرفتارکیاگیاتھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے امیش پال قتل کیس کے حملہ آوروں کوپناہ دی تھی۔

عہدیداروں کے مطابق انہوں نے عتیق احمدکے لڑکے اسداوردیگردونشانہ بازوں کوجنہوں نے24 فروری کوامیش پال کا قتل کیاتھا، اپنے گھرمیں پناہ دی اوربھاگنے میں مدد کی۔ عہدیداروں نے یہ بھی انکشاف کیاکہ امیش پال کے قتل کی سازش رچنے اخلاق کے مکان پر کئی میٹنگس منعقدکی گئیں۔

پولیس کی تحقیقات سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیاہے جس میں گڈومسلم کو5۔ مارچ کواخلاق کے گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔ اخلاق نے گڈوکے آنے کے بعد اپنے گھرکے تمام سی سی ٹی وی کیمرے بند کردیئے تھے۔

 پولیس اورایس ٹی ایف عہدیداروں نے ڈی وی آر کاپتہ چلایااور حذف شدہ ڈیٹابرآمدکیا۔اس کے ساتھ ساتھ اخلاق کے نام پر رجسٹرڈایک کاربھی کوشمبی میں سندیپن گھاٹ کے قریب پائی گئی جسے حملہ آوروں نے فرار ہونے کیلئے استعمال کیاتھا۔