مشرق وسطیٰ
ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ مسجد الحرام میں شجرکاری کا آغاز
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کل مسجد الحرام میں شجرکاری کاآغاز کردیا۔
مکہ مکرمہ: حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کل مسجد الحرام میں شجرکاری کاآغاز کردیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ حرمین شریفین کی انتظامیہ مسجد الحرام میں پائیدار بنیادوں پر صاف ستھری ہوا کا بندوبست کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
انتظامیہ چاہتی ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹا جائے اور صاف ستھری توانائی پر انحصار کیا جائے۔ حرم شریف کے صحنوں میں سبزہ زاروں سے زائرین لطف اندوز ہوں۔
ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ مسجد الحرام کے صحنوں میں شجرکاری کے انتظامات کا جائزہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ طے کیا گیا ہے کہ 3 اہم مقامات پر سبزہ زاروں کا اہتمام کیا جائے گا۔
کنکریٹ کی خارجی دیواروں، جنوبی صحن اور پلوں کے بعض ستونوں پر سبزے کا اہتمام ہوگا۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔