مادھا پور میں لائن انسپکٹر اور لائن مین رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد:اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے ہفتہ کے روز تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمیٹی لمیٹڈ کے ایک لائن انسپکٹر اور لائن مین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

ان دونوں کو اس وقت پکڑ لیا گیا جبکہ وہ10ہزار روپے کی رشوت طلب وقبول کررہے تھے۔ دفتر اے ای آپریشن مادھا پور کے لائن انسپکٹر پر بھاکر راؤ، اور ایس اے ایم ستیش لائن مین کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا –

جبکہ وہ مادھا پور کے رہنے والے ایک شکایت کنندہ ملاوت سے اس کے حق میں کام کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے 10ہزار روپے رشوت طلب وقبول کررہے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ شکایت گذار کی دختر کے مکان میں برقی میٹر نصب کرنے کیلئے ان دونوں نے رشوت طلب کی تھی۔ ستیش کی جیب سے مطلوبہ رقم10ہزار روپے برآمد کرلی گئی۔

Back to top button