مارک ووڈ، آئی پی ایل سے باہر

آئی پی ایل 2022 کے آغاز سے عین قبل لکھنو سوپر جوائنٹس کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگاہے۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

لکھنو: آئی پی ایل 2022 کے آغاز سے عین قبل لکھنو سوپر جوائنٹس کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگاہے۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

وہ انگلینڈ کے تیسرے کھلاڑی ہیں جو چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2022 سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان سے پہلے کولکتہ کے ایلکس ہیلز اور گجرات ٹائٹنز کے جیسن رائے بھی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں۔

مارک ووڈ انگلینڈ کیلئے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ میچ کھیل رہے تھے جب وہ انجری کا شکار ہوگئے۔ تاہم لکھنو کی ٹیم نے ان کی جگہ کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا ہے۔

مارک ووڈ کو میگا نیلامی میں لکھنو کی ٹیم نے 7.5 کروڑ میں خریدا تھا۔ ان کی چوٹ کی وجہ سے لکھو کی ٹیم بڑی مشکل میں پھنس گئی ہے۔ مارک ووڈ کے علاوہ لکھو میں جیسن ہولڈر، مارکس اسٹاونس اور دشمنتا چمیرا غیرملکی کھلاڑی ہیں۔

ان میں سے ہولڈر اور اسٹاونس پہلے چند میچوں کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چمیرا نے ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں بھی نہیں کھیلا تھا لیکن اب وہ فٹ اور کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔

ان کے علاوہ کوئنٹن ڈی کاک، ایون لوئس اور کائل مائرز جیسے کھلاڑی بھی لکھو کی ٹیم میں شامل ہیں۔ مائرز ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا حصہ ہیں اور وہ بھی افتتاحی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ لکھنو کی ٹیم کے پاس آئی پی ایل 2022 میں سب سے کم کھلاڑی ہیں۔

لکھو نے میگا نیلامی میں صرف 21 کھلاڑی ہی خریدے تھے۔ ایسے میں لکھو کی ٹیم کے پاس زیادہ آپشن نہیں ہے اگر ایک کھلاڑی زخمی ہو اور کچھ کھلاڑی دستیاب نہ ہوں تو ٹیم کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button