مافیا کے مظالم میں اضافہ۔ کے سی آر کی بھتیجی رمیا راؤ کا الزام

چیف منسٹر اور ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کے بڑے بھائی کی دختر (بھتیجی) رمیا راؤ نے سنسنی خیر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ جئے سنتوش کمار، گرانائٹ مافیا کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اور ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کے بڑے بھائی کی دختر (بھتیجی) رمیا راؤ نے سنسنی خیر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ جئے سنتوش کمار، گرانائٹ مافیا کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنتوش کمار کی پشت پناہی سے گرانائٹ مافیا کے مظالم میں اضافہ ہوگیا۔

رمیا راؤ نے کہا کہ سابق میں سنتوش کمار نے مڈمانیر کے تحت اراضیات زیر آب آجانے سے معاوضہ کے طور پر 242 گز اراضی حاصل کی تھی۔

اُس حیثیت سے آج عہدیداروں کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے ہزاروں کروڑ روپے کے مالک بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنتوش کمار نے کوکہ پیٹ میں جو 200 ایکڑ اراضی خریدی کی ہے، اُس میں گرانائٹ مافیا پارٹنر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رمیا راؤ نے مزید کہا کہ گرانائٹ مافیا کو کسی کا ڈر وخوف نہیں ہے۔ اس مافیا سے جڑے افراد کا احساس ہے کہ حکومت کے مکمل تعاون کے بعد ان کے خلاف کسی کو کچھ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

اس لئے ہر طرف غیر مجاز قبضوں کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ انہوں نے گرانائٹ مافیا پر ان کی اراضیات پر بھی قبضہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button