مالیا، نیرو اور چوکسی سے 18ہزار کروڑ بینکوں کو واپس آئے

سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے چہارشنبہ کے دن سپریم کورٹ کو بتایا کہ وجئے مالیا‘ نیرومودی اور میہول چوکسی کے کیس میں 18ہزار کروڑ روپے بینکوں کو واپس آئے ہیں۔

نئی دہلی: سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے چہارشنبہ کے دن سپریم کورٹ کو بتایا کہ وجئے مالیا‘ نیرومودی اور میہول چوکسی کے کیس میں 18ہزار کروڑ روپے بینکوں کو واپس آئے ہیں۔

تشار مہتا نے مرکز کی نمائندگی کرتے ہوئے جسٹس اے ایم کھنولکر کی بنچ سے کہا کہ سپریم کورٹ میں 67 ہزار کروڑ روپیوں کے پی ایم ایل اے کیسس زیرالتوا ہیں۔

گزشتہ چند ہفتوں میں سینئر وکلاء کپل سبل‘ ابھیشیک منو سنگھوی‘ مکل روہتگی‘ سدھارتھ لتھرا اور امیت دیسائی سپریم کورٹ کو پی ایم ایل اے کے بے جا استعمال کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کرچکے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button